Live Updates

صدرپیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا پاکستان میں ہونیوالے انتخابات کیلئے پارٹی کے نامزد امیدواروںکی انتخابی مہم میں شرکت کیلئے سابق وزراء، ممبر قانون ساز اسمبلی ودیگر عہدیداران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان

منگل 12 جون 2018 15:33

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالے عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی بھرپور اندار میں انتخابی مہم میں شرکت کیلئے سابق وزراء ،ممبر قانون ساز اسمبلی ،کشمیر کونسل اور جملہ تنظیموں کے عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اچھے برے حالات آتے رہے ہیں مگر مستقبل بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کے سواکسی جماعت کا نہیں ،عید الفطر کے بعد پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے پاکستان میں مقیم پندرہ لاکھ کشمیر مہاجرین کے حمایت حاصل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرکے پارٹی اور قیادت سے وفاداری کی تاریخ راقم کرتے رہیں گے ہمارا تعلق اقتدار کی بوسیدہ بوس عمارت کے بجائے عوام دوست نظریاتی کے لافانی جذبوں اور قومی وقار ،ملکی مفاد کے عظیم فلسفہ سیاست شہید بھٹو ازم،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مشن سے ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد کے صدر و سابق وزیر اطلاعات سید بازل نقوی کی جانب سے کارکنوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے افطار ڈنر کے عظیم الشان اجتماع سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمانی سیاست میں عملی شرکت پوری قوم کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ ان کی پہلی اور میاں نواز شریف اور عمران خان کی آخری اینگز ہے ۔

بلاول بھٹو دنیا کے کم عمرترین پاکستانی وزیر اعظم منتخب ہو کر اپنی عظیم والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح عالمی ریکارڈ مرتب کرینگے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان 13ویں آئینی ترامیم میں سیاسی قیادت کو دیوار سے لگانے کے لیے کریڈٹ لینے کے زعمرے میں آگے دوڑ پیچھے چوڑ کی طرح ستیانس کر کے رکھ دیا ، مسلم لیگ ن کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے جو8ارب روپے بجٹ نہیں خرچ کر سکے وہ عوام کو خاک ریاست دینگے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب ضلعی صدر میزبان سید بازل نقوی نے کہا کہ آزادکشمیر میں افراتفری،رشوت،سفارش،میرٹ کی پامالی،فنڈز میں غبن،حکومتی نفرت،بیزاری کی فولادی دیواریں حائل ہو چکی ہیں پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی ترجمان ہے ہمیں ایک سازش کے ذریعے کشمیر کونسل سے اربوں روپے تقسیم کرکے مصنوعی شکست دینے کا جو بھیانک کھیل وفاقی حکومت نے کھیلا اس کی دلدل کے گہرے گڑھے میں خود سر تک دھنس چکی ہے ہمارے کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں اور حق تلفی کرنے والوں کھلا میدان نہیں دیا جاسکتا ،مجھے اپنے سے زیادہ کارکنوں ،وٹروں ،سپوٹروںکی عزت عزیز ہے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداریاں کرنے والے باز رہیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر حکومت محمد حنیف اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی تحریک کا نام ہے جس نے ملک کو آئین دیا ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹکینالوجی سے لیس کرکے ناقانل تسخیر دفاع پر توجہ دی اور عوام کے حقوق بحال کیے افطار کے اجتماع سے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے کہا کہ پاناما سکینڈل اور ریحام خان کی کتاب سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی قیادت کو بے نقاب تو کیا ہی تھا دکھ یہ ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو ئی ہے ،شہید محترمہ بے نظیربھٹو کی قیادت میں 180نشستوں سے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے ملکی سیاست کا رخ بدل دیا تھا سابق ایڈمنسٹریٹر سردار مبارک حیدر نے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں وہ ملک کے عالمی شہرت یافتہ لیڈر ہیں شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شگفتہ نورین کاظمی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری محترمہ فریال تالپور محترمہ آصفہ بھٹو کا انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کارکنوں کے لیے تازہ آکسیجن کی ماندد ہے پیپلز پارٹی اور پاکستان لازم اور ملزوم ہیں اجتماع سے ضلعی جنرل سیکرٹری سردار پرویز مغل،ماجد اعوان،راشد مغل،شائق گیلانی ویگر نے کہا کہ لوٹ مار کا دور دورہ ہے قیادت حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرے ہم ان کی کرپشن کو عوامی عدالت میں بے نقاب کریں گے افطار ڈنر میں کارکنوں کا جم غفیر امڈ اایا اور کرسیاں کم پڑ گئیں جملہ مقررین نے کامیاب ترین افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر ضلعی صدر سید بازل نقوی کو خراج تحسین پیش کیا اور انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات