چائنیز اور دیگر ٹھیکیداروں کو عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران بلاتعطل کچرا اٹھانے کی ہدایت

مساجد، عید گاہوں ، امام بارگاہوںاور قبرستانوں میں صفائی کے لئے خصوصی فورس تعینات ، چونے کا چھڑکاؤمتواتر کیا جائے گا، ایم ڈی بورڈ

منگل جون 15:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہٰ احمد فاروقی کی ہدایت پرعیدالفطرکی چھٹیوں کے دوران کچرا اٹھانے کا کام جاری رکھنے کے لئے تمام چائنیز اور لوکل ٹھیکیداروں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوںکے دوران بلا تعطل کام جاری رکھیںگے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری بورڈ نادر خان کی سربراہی میں تمام ٹھیکیداروں اور ڈائریکٹر آپریشنزبورڈکوہدایت جاری کی گئی ہیں جس میں کنٹریکٹرز کو گھر گھر سے کچرا اٹھانے،کچرا کنڈیوں اور کنٹینرز کو روز صاف کرنے، جی ٹی ایس سے لینڈفل سائٹ کچرا منتقل کرنے اور متواتر چونے کے چھڑکاؤ کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید تفصیلات میںمساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوںاور قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی فورس تعینات کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سیکریٹری بورڈ نادر خان نے صفائی ستھرائی کاکام یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہدایت کی ہے کہ کچرا بروقت اٹھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایات کا بھی بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہ ملنے کے صورت میں ٹھیکیداروں کے خلاف معاہدے کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام امت مسلمہ کے لئے یہ مہینہ اور عیدالفطر بہت مقدس ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں مکمل ریلیف فراہم کریں اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھیں۔اس سلسلے میں عوام سے اپیل ہے کہ اپنی شکایات کے لئے (1339) یا ضلع شرقی کے لئی(35314171), (35314172) ، ضلع جنوبی کے لئے 32744473),(32744474) ( اورضلع ملیر کے لئے ،(03000544274) پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :