عمران خان ابھی وزیراعظم نہیں بنے مگر ان کے اصول ابھی سے بدل گئے

وزیراعظم بن کر عمران خان بہت سے لوگوں کی امیدیں توڑیں گے،یورپی ممالک کی مثالیں دینے والے عمران خان نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوا کر اپنا اصول توڑا: رؤف کلاسرا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل جون 15:38

عمران خان ابھی وزیراعظم نہیں بنے مگر ان کے اصول ابھی سے بدل گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جون 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے سے پہلے ہی اپنے اصول توڑنا شروع کر دئیے ہیں۔۔عمران خان وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف بات کرتے تھے لیکن وہ خود اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک چارٹرڈ طیارے پر سعودی عرب گئے۔لیکن ہمیں بہت مایوسی ہوئی ہے کہ عمران خان نے زلفی بخاری جیسے کرمنل آدمی کے لیے اپنا اصول توڑا ہے۔

عمران خان ابھی وزیراعظم نہیں بنے لیکن وہ وزیراعظم بننے کی اداکاری کرنے لگ گئے ہیں۔اور مجھے نگران حکومت اور نگران وزیر اعظم پر بہت افسوس ہوا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے دباؤ میں آ کر ایک ایسا کام کیا جو ان کو نہیں کرنا چاہئیے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جاتے ہوئے عمران خان کے ساتھ زلفی بخاری تھے۔

(جاری ہے)

جو کہ عمران خان کے اے ٹی ایم سمجھے جاتے ہیں۔

اور برطانیہ میں عمران خان کے تمام معاملات یہی دیکھتے ہیں۔جب کہ ریحام خان اور عمران خان کی شادی اور طلاق میں بھی زلفی بخاری کا اہم کردار رہا۔زلفی بخاری سگین قسم کے الزماتت عائد ہیں،اور وہ نیب کو بھی مطلوب ہیں لیکن عمران خان تین گھنٹے ائیرپورٹ پر بیٹھے رہے کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے کیونکہ انہوں نے میرے ساتھ سعودی عرب جانا ہے۔

روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمیں یورپی ممالک کی مثالیں دیتے ہیں۔لیکن خود عمران خان کیا کر رہے ہیں کیا ایسا ممکن تھا کہ ڈیوڈ کیمرون کسی ایسے شخص کا نام ای سی ایل سے نکلواتے جو سنگین الزامات کا مرتکب پایا گیا ہو۔جب کہ عمران خان کو چاہئیے تھا وہ اسی وقت زلفی بخاری کو کہتے کہ آپ گھر تشریف لے جائیں۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان جب حکومت میں آگئے تو انہوں نے سب سے زیادہ ہمیں ہی ٹارگٹ کرنا ہے کیونکہ ہم نے ان کی غلطیوں کی نشاندہی کرنی ہے۔اور آج عمران خان نے یہ بنیاد رکھ دی ہے کہ میرے لیے تو کوئی اصول نہیں ہے تمام اصول نواز شریف اور آصف علی زرداری جیسے لوگوں کے لیے ہیں۔