آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس چوہدری محمد سعید نے حلقہ میرپور میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کرکے عوام الناس کے دل جیت لیے

منگل 12 جون 2018 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی رہنما صوفی عبدالخالق اور حاجی محمد ظفر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس چوہدری محمد سعید نے حلقہ میرپور میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کرکے عوام الناس کے دل جیت لیے ہیں میرپور شہر کی کھنڈرات سڑکوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیے جانے کے کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت اور ممبر اسمبلی چوہدری محمد سعید جس طرح میرپور کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں اس سے میرپور بین الاقوامی نوعیت کا شہر بننے جا رہا ہے اس کا تمام کریڈٹ وزیر اعظم راجہ محمد فارق حیدر خان کو جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور شہربالخصوص سیکٹر F/1 کی سڑکوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے پر اہلیان محلہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اہلیان F/1 نے کہا کہ میرپور شہر میں گزشتہ 40 سالوں سے کوئی تعمیر و ترقی نہیں ہوئی ممبر اسمبلی چوہدری محمد سعید نے اقتدار میں آکر جو انقلاب برپا کیا ہے اس پر عوام علاقہ ان کے شکر گزار ہیں اور انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ آئندہ تین سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت میرپور شہر کو واقعی بین الاقوامی نوعیت کا شہر بنائے گی ۔