ہنگو ،ْ ٹریکڑ گہری کھائی میں گرنے سے چچا اور دو بھتیجے موقع پر جاں بحق

منگل 12 جون 2018 16:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) علاقہ دلن میں ٹریکڑ گہری کھائی میں جا گرا۔ چچا اور دو بھتیجے موقع پر جاں بحق۔ علاقہ مکینوںنے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکال کر ہسپتال پہنچا دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹل پولیس نے بتایا کہ ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل کے علاقہ دلن میں گنڈیری کے مقام پر ایک ٹریکڑ تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہرئی کھائی میں جا گراجس کے نتیجے میں ٹریکڑ میں سوار دو بچوں سمیت تین افرادموقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں ایک چچا محمد ارشادولد مصلی خان عمر 20 سال اور انکے دو بھتیجے اکرام اللہ ولد کلیم خان عمر 9سال اورمحمد سدیس ولد حبیب خان عمر 4 سال شامل ہے ۔

حادثہ کی اطلاع ملتی ہی علاقہ مکینوں اور پولیس نے ریسکو کاروائی کر کے لاشوں کوگہرے کائی میں سے ٹریکڑ کے ملبے سے نکال کر ٹل سول ہسپتال میں منتقل کر دئیے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔