صدر آزادکشمیر سے محتسب آزاد کشمیر ظفر حسین مرز کی ایوانِ صدر مظفرآباد میں ملاقات

منگل 12 جون 2018 16:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے محتسب آزاد جموں و کشمیر ظفر حسین مرز نے ایوانِ صدر مظفرآباد میں ملاقات کی اور صدر کو بتایا کہ وہ 29 جون سے یکم جولائی 2018 کو نیلم مظفرآباد میں آزاد کشمیر، وفاق اور پاکستان کے تمام صوبوں کے محتسب صاحبان کی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے صدر کو اس کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں بریف کیا۔

اور کہا کہ یہ آزاد کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے صدرگرامی کو اس کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرنے کی دعوت دی۔ جو صدر نے قبول کر لی۔ صدر نے کہا کہ اس کانفرنس سے محتسب کے ادارے کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے میں مدد ملے گی اور فیڈریشن آف Ombudsman کے تجربات اور باہمی مشاورت سے اس ادارے کو مزید فعال بنایا جا سکتا ہے۔ صدرگرامی سے سیکرٹری امور دینیہ نذیر گیلانی نے بھی ملاقات کی۔ اور انہیں تجوید القرآن ٹرسٹ کے بارے میں آگاہ کیا اور نئے مدارس کھولنے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں تفصیلاً بتایا۔ صدر نے کہا کہ وہ جلد تجوید القرآن ٹرسٹ کی میٹنگ بلائیں گے جس میں تمام جملہ امور کے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :