حرم شریف مکہ معظمہ اور مسجد نبوی الشریف مدینہ المنورہ میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب قدر کو دو ملین سے زائد نمازیوں اور عبادت گزاروں کا اجتماع تھا ، سعودی خبر رساں ایجنسی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 جون 2018 15:53

حرم شریف مکہ معظمہ اور مسجد نبوی الشریف مدینہ المنورہ میں رمضان المبارک ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء، نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ،سعودیہ) حرم شریف مکہ معظمہ اور مسجد نبوی الشریف مدینہ المنورہ میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب قدر کو سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو ملین سے زائد نمازیوں اور عبادت گزاروں کا اجتماع تھا.

(جاری ہے)

دونوں حرمین شریفین کے صحن اور اطراف میں ہر طرف شمع توحید کے پروانے نماز تراویح اور قیام الیل کے بعد اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں برکتیں، رحمتیں اور گناہوں سے مغفرت طلب کرنے میں میں بڑے پیمانے پر آہ زاری میں مصروف رہے.

علماء کرام اس رات کی فضیلت کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس مبارک رات میں قرآن کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا اور فرمایا کہ یہ را ت ہزار رات سے بہتر ہے. سعودی حکام نے عبادت گزاروں اور زائرین کی سہولت، ارام اور سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے تھے.