سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

ن لیگی رہنماء شکیل اعوان نے شیخ رشیدکواثاثے چھپانے پر62ایف ون کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی،شیخ رشید پراپنی زرعی زمین ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جون 2018 15:57

سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جون 2018ء) : سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کا فیصلہ کرسنایا جائے گا،شیخ رشید پراپنی زرعی زمین ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید آئندہ الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں یا نہیں ہیں ۔ اس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید پراپنی زرعی زمین ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء شکیل اعوان نے شیخ رشید کی سپریم کورٹ میں اثاثے چھپانے کی درخواست چیلنج کی کی تھی۔اثاثے چھپانے پر درخواستگزار نے شیخ رشیدکو62ایف ون کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔تاہم سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا اور اب شیخ رشید کی ناہلی کا فیصلہ کل سنا دیا جائے گا۔