رمضان کی 27 ویں شب امام کعبہ کی پاکستان کے حق میں دل سوز دعائیں

الله پاک امام کعبہ کی دعائیں پاکستان کے حق میں قبول فرمائیں ..امین

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل جون 15:58

رمضان کی 27 ویں شب امام کعبہ کی پاکستان کے حق میں دل سوز دعائیں
سعودی عرب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جون 2018ء) رمضان کی 27 ویں شب امام کعبہ نے پاکستان کے حق میں دل سوز دعائیں کروائیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رمضان کی 27ویں شب نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ فرزندان اسلام نے رات بھر تلاوت قرآن مجید، نوافل اور ذکر واذکار میں گزاری اور سحری تک عبادت وریاضت کرتے رہے۔ شہر بھر کی مساجد کو برقی قمقوں سے سجایا گیا تھا۔

رمضان المبارک کی 27ویں شب ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔۔دنیا میں رہنے والے تمام مسلمان 27 ویں شب پر خاص عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر معافیاں مانگتے ہیں۔یہ رات اپنے پروردگار کی خوشنودی اوراس کا قرب حاصل کرنے کا قریب ترین ذریعہ بھی ہے۔ ملک کی سلامتی واستحکام، امت مسلمہ کی سربلندی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

27 ویں شب کی مناسبت سے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علماء نے شب قدر کے فضائل بیان کئے۔ محافل شبینہ وجشن نزول قرآن، صلوة التسبیح اور اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، جنت کی طلب، رزق کی کشادگی، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔رمضان کی 27ویں شب پر امام کعبہ نے بھی پاکستان کے لیے دعا کی۔

رمضان کی 27 ویں شب امام کعبہ نے پاکستان کے حق میں دل سوز دعائیں کیں۔اور اللہ سے پاکستان پر اپنا خاص رحم کرنے کی دعا کی گئی۔اور دعا کی کہ اللہ مسلمانوں کو اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے اصولوں پر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالی پاکستان کے حق میں امام کعبہ کی گئی تمام دعائیں قبول فرمائے،امام کعبہ نے دنیا بھر میں رہنے والے تمام مسلمانوں کے حق میں بھی دعائیں کروائی۔امام کعبہ نے کیسے پاکستان کے حق میں دعائیں کروائیں۔یہ خوبصورت مناظر آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: