سانحہ صفورا میں سہولت کار ی ،

ملزم خالد یوسف باری کی ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظو ر

منگل 12 جون 2018 16:14

سانحہ صفورا میں سہولت کار ی ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سند ھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورا کے دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے میں ملوث ملزم خالد یوسف باری کی ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظو ر کرلی ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کو سہولت کاری فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے والے کالعدم تنظیم کے خالد یوسف باری کی سزا کے خلاف اپیل کی درخواست منظور کرلی عدالت نے مجرم کیخلاف ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا واضح رہے کہ عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردی خالد یوسف باری کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے خالد یوسف باری پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا جبکہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایاگیا تھا کہ خالد یوسف باری نے سانحہ صفورا کے مرکزی دہشتگردوں کو رہائش فراہم کی اور ذہن سازی کی۔ ملٹری کورٹ نے سانحہ صفورا کے پانچ دہشت گردوں کو سزا موت سنائی تھی دہشتگردوں نے صفورا کے علاقے میں فائرنگ کرکے 46افراد کو قتل کردیا تھا