ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی

منگل جون 16:16

ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 2جولائی تک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو کراچی احتساب عدالت میں سابق وزیر ڈاکٹر عاصم اور شریک ملزمان کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان پیش ہوئے عدالت میں نیب کی جانب سے گواہوں کو پیش کرنے کی مہلت طلب کی گئی عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت دو جولائی تک ملتوئی کردی واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کاحکم دیا تھا جبکہ ڈاکٹرعاصم کوعدالت نے بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دے رکھی ہے ڈاکٹرعاصم 12 جولائی کو عدالت میں پیش ہونگے