جمرود ،ْ اے پی اے جمرود زاہد عثمان کاکا خیل کا عیدلفطر کے پیش نظر معمولی جرائم میں ملوث 14حوالاتیوں کی رہائی کے احکامات

منگل 12 جون 2018 16:16

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) اے پی اے جمرود زاہد عثمان کاکا خیل نے جمرود حوالات میں بند منشیات کی کاروبار میں ملوث معمولی نوعیت کے 14 حوالاتیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔اس اقدام کا مقصد معمولی جرائم نیں ملوث حوالاتیوں کو اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ عید کی خوشیاں منانا ہے تاکہ بچے عید کی خوشیاں اپنے پیاروں سے منا سکے۔

رہا ہونے والے جمرود میِ مختلف چاپوں کے دوران منشیات سمیت پکڑے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زاہد عثمان نے کہا کہ رہائی پانے والوں کو 24 گھنٹوں کے اندر جنرود حوالات سے رہا کر دئے جائیں گے۔انہوں نے رہائی پانے والوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات جیسی قبیح دھندے کو چھوڑ کر معاشرے کے مفید شہری بنے اور رزق حلال کما کر اپنے بچوں کو کھلائے کیونکہ حلال کمانے والا اللہ کا دوست ہوتا ہے اور جو اللہ اپنا دوست بنا لیتا ہے پھرطانہیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ نشہ موت ہے اور اس نشے کو بانٹھنے والے قاتل ہوتے ہیں جس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

متعلقہ عنوان :