دُبئی: دُوسروں کو جیل پہنچانے والا خود جیل پہنچ گیا

موکل کی بیوی کو پھانسنے کی کوشش پر وکیل کوتین ماہ کی سزا سُنا دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 12 جون 2018 16:22

دُبئی: دُوسروں کو جیل پہنچانے والا خود جیل پہنچ گیا
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جُون 2018ء) جیل میں بند مصری شہری کی وکالت کرنے والا وکیل خود سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ وکیل نے جیل میں بند اپنے موکل کی الجزائری نژاد بیوی کو تعلقات قائم کرنے کے لیے مجبور کیا اور اُسے تحائف دینے کی بھی کوشش۔ حتیٰ کہ خاتون کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ڈیٹ پر جانے پر بھی اصرار کیا۔

وکیل نے خاتون کو یہ کہہ کر مایوس کرنے کی بھی کوشش کی کہ اُس کے خاوند پر بہت سے کیسز ہیں اس لیے وہ لمبے عرصے تک جیل سے باہر نہیں آ سکتا۔ اس لئی خاتون کو اُس (وکیل) کے ساتھ زندگی کا مزہ لینا چاہیے۔ آخر جب اُسے اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوئی تو ایک روز زبردستی خاتون کے فلیٹ میں گھُس کر اُسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی اور خاتون کی طرف سے مزاحمت کرنے پرکی چین میں لگے چھوٹے چاقو سے اُس کا ہاتھ زخمی کر ڈالا۔

(جاری ہے)

خاتون کی طرف سے مقدمہ درج کروانے پر وکیل کو عدالت کی جانب سے تین ماہ کی سزا سُنائی گئی تھی جسے پر دائر کی گئی اپیل پر عدالت نے سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سُنا دیا۔ ملزم کو سزا کی مُدت پُوری ہونے کے فوراً بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ خاتون کے مطابق ’’جب میرا شوہر جیل میں تھا تو ملزم وکیل اُس کا مقدمہ لڑ رہا تھا۔ جس دوران اُس نے مجھے موبائل نمبر پر محبت بھرے پیغامات بھیجنے شروع کر دیئے۔

اس کے علاوہ گھر کے دروازے پر پرفیومز اور پھول بھی رکھ دیتا۔ میں نے اُسے مجھ سے رابطہ کرنے سے منع کر دیا اور کہا کہ اگر اُس نے ایسا کیا تو میں پولیس کو رپورٹ کر دوں گی اور اپنے خاوند کو بھی اس بارے میں بتا دوں گی۔ اس پر ملزم نے مجھے کہا کہ میں جو بھی کر لوں‘ اُس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔۔ جب میرا خاوند جیل سے رہا ہو گیا تو میں بہت خوفزدہ تھی کہ اُسے اس بارے میں کیسے بتاؤں۔

ایک دن جب میرا خاوند دُبئی میں تھا تو دروازے کی گھنٹی بجی۔ میں نے دروازہ کھولا تو ملزم کھڑا تھا۔ جو زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور مجھ سے زبردستی جنسی عمل کرنے کی کوشش کی۔ میرے مزاحمت کرنے پر اُس نے میرا ہاتھ زخمی کر ڈالا اور پھر بھاگ گیا۔ میں ہسپتال گئی جہاں میرے ہاتھ پر تین ٹانکے لگائے گئے۔‘‘ ملزم فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔