الیکشن کمیشن کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط ، کل تک چیف سیکرٹریز اور صوبائی آئی جیز کی تعیناتیاں مکمل کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کا سیکیورٹی کے حوالے سے 13جون کو ہونے والا اہم اجلاس ملتوی، 14جون کو دوبارہ ہو گا

منگل 12 جون 2018 16:46

الیکشن کمیشن کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط ، کل تک چیف سیکرٹریز اور صوبائی ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھتے ہوئے کل تک چیف سیکرٹریز اور صوبائی آئی جیز کی تعیناتیاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ تعیناتیاں بروقت نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کا سیکیورٹی کے حوالے سے 13جون کو ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیاجو اب 14جون کو ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام اانتخابات میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے والا اجلاس ملتوی کر دیا ،اعلی سطحی اجلاس 13جون کے بجائے 14جون صبح 10بجے ہوگا،اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے،اجلاس میں تمام چیف وہوم سیکرٹریز شریک ہونگے،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف سیکرٹریز اور صوبائی آئی جیز کی تعیناتی بروقت نہ ہونے پر سیکیورٹی کے حوالے سے 13جون کو الیکشن کمیشن میں ہونے والی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے ، میٹنگ اب 14جون کو ہو گی ، ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سلسلے میں ایک خط اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھ دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کل تک چیف سیکرٹریز اور صوبائی آئی جیز کی تعیناتیاں مکمل کرے۔