بھارت، طوفانوں کی زد میں، حالیہ بارشوں سے 18افراد ہلاک

منگل جون 16:46

کیرالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) بھارت ایک مرتبہ پھر طوفانوں کی زد میں ہے، حالیہ شدید بارشوں کی تباہ کاریوں سے 18افرادہلاک ہو گئے۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ایک مرتبہ پھر طوفانوں کی زد میں ہے۔۔بھارت کے جنوب مغربی صوبے کیرالہ میں اختتام الہفتہ مثر ہونے والی شدید بارشوں کی تباہ کاریوں سے 18 افرادہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

صوبے میں ہفتہ اتوار کو دریا میں طغیانی آنے سے بعض افراد اس کی زد میں آگئے تو بعض جڑوں سے اکھڑنے والے درختوں تلے دب گئے۔حکام نے اعلان کیا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت 412 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔خیال رہے کہ اس ملک میں جون تا ستمبر مثر ہونے والی مون سون بارشوں سے ہر برس بھاری تعداد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :