ترک فضائی کارروائی میں 18دہشت گرد ہلاک، 12ٹھکانے تباہ

منگل 12 جون 2018 16:56

ْ انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) ترک فضائی کارروائی میں 18دہشت گرد ہلاک اور 12ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائیہ نے کی بمباری سے شمالی عراق میں موجود علیحدگی پسند تنظیم پی کیکے کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے 18 مزید دہشگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق ، اب تک ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے دریں اثنا ، گزشتہ شب قبدیل اور سنجار سمیت شمالی عراق کے دیگر علاقوں پر حملوں میں دہشتگردوں کے 12 ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ہم پر عزم ہیں اور ملکی بقا کا دفاع ہر قیمت پر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :