برطانیہ، لندن میں چاقو کے وار سے 5شہری زخمی،

ایک کی حالت تشویشناک، چاقو بردار شخص زیر حراست

منگل جون 16:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چاقو کے وار سے 5شہری زخمی ہو گئے، ایک چاقو بردار شخص کو حراست میں لے لیا ،ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چاقو کے وار سے 5 شہری زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لندن میں تین مختلف واقعات میں چاقو کے وار سی5 شہری زخمی ہوگئے، ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

سترہ سالہ لڑکے کو شمالی لندن میں چاقو کے وار سے نشانہ بنایا گیا، جو ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، لندن کے ساتھ ویل روڈ پر 20 سالہ لڑکے پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا اس کے جسم کے مختلف حصوں پر چاقو سے وار کیا گیا تاہم ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ برطانوی ذرائع کے مطابق ایک اور شخص پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :