مرسیڈیز بینز کا یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

گاڑیوں کی واپسی کی وجہ زیادہ مقدار میں زہریلی گیس کا اخراج ہے، حکام جرمن موٹر ساز ادارہ

منگل 12 جون 2018 16:56

مرسیڈیز بینز کا یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) جرمن موٹر ساز ادارہ مرسیڈیز بینز یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، گاڑیوں کی واپسی کی وجہ زیادہ مقدار میں زہریلی گیس کا اخراج ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن موٹر ساز ادارہ مرسیڈیز بینز یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس بلا رہا ہے جن میں نصب سافٹ ویئر گیسوں کا اخراج متعین شدہ مقدار سے کہیں زیادہ دکھاتا تھا۔

(جاری ہے)

جرمن موٹر ساز ادارہ مرسیڈیز بینز یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس بلا رہا ہے۔ اس بات کا فیصلہ جرمن وزیر مواصلات اندریاس شوئر اور ادارے کے سی ای او ڈیٹر زیتش نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔بتایا گیا ہیکہ زہریلی گیس کے اخراج سے متعلق ادارے نے اپنی گاڑیوں میں ایک غیر منظور شدہ سافٹ ویئر نصب کیا ہوا تھا جو کہ گیسوں کا اخراج متعین شدہ مقدار سے کہیں زیادہ دکھاتا تھا ۔ ان گاڑیوں کے ماڈلز میں ویٹو، جی ایل سی 330 ڈی اور سی 220 ڈی شامل ہیں۔