روس نے شامی حکومت سے معاہدے کی خلاف ورزی کر دی

منگل 12 جون 2018 16:56

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) روس نے شام سے کے معاہدے کی خلاف ورزی کر دی، روسی پولیس نے حمص اور حماہ سے القیصر کی جانب منتقلی شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں روسی ملٹری پولیس کے ارکان شمالی حمص اور جنوبی حماہ کے نواح میں متعدد ٹھکانے چھوڑ کر شام اور لبنان کی سرحد پر واقع شہر القصیر چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق انخلا کا یہ عمل 5 روز قبل دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

روسی ملٹری پولیس کے ارکان نے خود جنوبی حماہ کے دیہات کے لوگوں کو بتایا کہ وہ علاقے سے کوچ کر کے القصیر کی جانب جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ روسی ملٹری پولیس کے شمالی حمص اور جنوبی حماہ کے بعض مقامات سے انخلا کو شامی حکومت کے ساتھ تصفیے کے معاہدے کی خلاف ورزی شمار کیا جا رہا ہے۔رواں برس مئی میں طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت روسی ملٹری پولیس کو شہری پولیس کے ساتھ کم از کم 6 ماہ کے لیے مستقل صورت میں ان شہروں اور قصبوں میں موجود ہونا تھا جن کو تصفیے کے سمجھوتے میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :