سید مصطفیٰ کمال کے این اے 253 سے کاغذات نامزدگی منظور

منگل 12 جون 2018 17:04

سید مصطفیٰ کمال کے این اے 253 سے کاغذات نامزدگی منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کے این اے 253 نیو کراچی، این اے 247 ڈیفنس کلفٹن ، پی ایس 124 نیو کراچی اور پی ایس 127 لیاقت آباد سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں، ترجمان پی ایس پی کے مطابق پی ایس پی رہنما فوزیہ قصوری کے بھی NA-247 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ایس پی نیشنل نیشنل کؤنسل کے ممبران سید مبشر امام کے NA-241 ،آسیہ اسحاق کے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر ،طحہ احمد خان کی1NA-247 اور PS-111 جبکہ سعید شفیق کے کاغذات نامزدگی NA-244 اور PS-103 سے منظورہوگئے ہیں۔