فیصل آبادٹریکٹرٹرالی میں کر نٹ آجانے کے نتیجہ میں دو حقیقی بھائی جاں بحق

منگل 12 جون 2018 17:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ٹریکٹرٹرالی میں کر نٹ آجانے کے نتیجہ میں دو حقیقی بھائی جاں بحق ہو گئے ۔معلوم ہو اہے کہ چک نمبر333ج ب پسیاں والی تھانہ نواں لاہور کے محمد منیر کے دو بیٹی35سالہ محمد عمران اور25سالہ محمد سفیان اپنے ٹریکٹرٹرالی نمبر7664وی آر آئی پر نواحی چک نمبر355ج ب روچا رام میں مکئی کی چھلیوںکے’’تُکے‘‘لینے کی غرض سے آئے ہو ئے تھے جو ٹریکٹرٹرالی پر لوڈکرکے جانے لگے تواُوپر سے گزرنے والی بجلی کی مین تارٹریکٹرٹرالی سے ٹچ ہو گئی جس کے باعث ٹریکٹرٹرالی میں کرنٹ آگیااور کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں وہ دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے متوفیان کی نعشیں اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں ۔اور مصروف کارروائی ہے۔