فیصل آباددیرینہ دشمنی پر مخالفین کے ہاتھوں ساٹھ سالہ شخص قتل ‘ملزمان فرار

منگل 12 جون 2018 17:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) دیرینہ دشمنی پر مخالفین کے ہاتھوں ساٹھ سالہ شخص قتل ‘ملزمان فرار ‘پولیس مصروف تفتیش ‘بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ لالیاں میں غلام محمد کی دیرینہ دشمنی چل رہی تھی اوردونوں فریقین کے مابین پہلے بھی لڑائی جھگڑے کے واقعات ہو چکے ہیں ‘اسی دشمنی کی بناء پر مخالفین نے ساٹھ سالہ غلام محمد کوموت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ‘لالیاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :