Live Updates

ڈاکٹر نیاز احمد ایک سیاسی جماعت سے وابستگی کی پوری تاریخ کے مالک ہیں ،عندلیب عباسی

منگل 12 جون 2018 17:04

ڈاکٹر نیاز احمد ایک سیاسی جماعت سے وابستگی کی پوری تاریخ کے مالک ہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نیاز احمد ایک سیاسی جماعت سے وابستگی کی پوری تاریخ رکھتے ہیں،قانون کی رو سے انتخابی شیڈیول جاری ہونے کے بعد حکومتیں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر کمیشن کی اجازت کے بغیر تعیناتیوں کی مجاز نہیں،الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ 2017 سے صریحاً انحراف کا فوری نوٹس لے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر کی قانون کے خلاف تعیناتی پر چیف الیکشن کمیشنر کو لکھے گئے ایک خط میں کیا،خط میں الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے اور ڈاکٹر نیاز احمد کی بطور وائس چانسلر تعیناتی معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر نیاز احمد ایک سیاسی جماعت سے وابستگی کی پوری تاریخ رکھتے ہیں،قانون کی رو سے انتخابی شیڈیول جاری ہونے کے بعد حکومتیں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر کمیشن کی اجازت کے بغیر تعیناتیوں کی مجاز نہیں، ڈاکٹر نیاز کو 2 جون 2018 کو جامعہ پنجاب کی سربراہی پر تعینات کیا گیا،الیکشن کمیشن نے 31 مئی 2018 کو انتخابی شیڈیول جاری کیا،الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ 2017 سے صریحاً انحراف کا فوری نوٹس لے،ڈاکٹر نیاز کی تعیناتی فوری طور پر معطل کی جائی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات