پیداوار کے باوجود پاور لاسسز اور اربوں روپے کی وصولی کرنا باقی ہے ،سیکرٹری پاور ڈویژن نسیم کھوکھر

منگل 12 جون 2018 17:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) محکمہ بجلی ( پاور ڈویژن) نے پاور لاسسز اور واجب الادا رقوم کی رپورٹ دی ہے اور کہا ہے کہ ریکوریاں ہوئیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران بجلی کے طلب کی صورت حال تبدیل نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

لہذا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری پاور یوسف نسیم کھوکھر نے کہا ہے کہ پاور سسٹم میں ملی بھگت اور کرپشن کا دور دورہ ہے جس کو ہم گورننس مسئلے کا حصہ سمجھتے ہیں ۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح پاور سیکٹر کے قابل ادا رقوم میں 2015 میں 58 ارب روپے سے 779 ارب روپے تک اضافہ برقرار رہا جو 9 جون 2018 تک ریکارڈ کیا گیا یہ 32.25 کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے پاور ڈویژن نے بھی کہا ہے کہ ڈس کنیکٹڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بھی قابل وصول رقوم 99 ارب روپے ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :