جنوبی پیرو: باغی فورس کا فوجی اڈے پر حملہ ، چھ فوجی زخمی

منگل 12 جون 2018 17:10

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) جنوبی پیرومیں بچی کھچی شائننگ پاتھ باغی فورس نے ایک فوجی اڈے پرحملہ کرکے چھ فوجی اہلکاروں کوزخمی کردیا،یہ بات مسلح افواج نے کہی ہے ۔فوج نے ایک بیان میں کہاکہ فوج ان واقعات کودہشتگرد،جرائم پیشہ افرادکی جانب سے مسلح افواج کوحراساں کرنے سے تعبیرکرتی ہے ،جوکہ منشیات سمگلروں کیلئے اہلکاروںکونشانہ بناتے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبہ ساتیپوجہاں حملہ پیش آیاکوکاپیداکرنے والی وادی ہے جہاں آپوریماک ،اینی اورمانتاروحریف گروہ سرگرم ہیں ِجنہیں جنوب مشرق میں ورائم کے طورپرجاناجاتاہے ۔پیروکی فوج 2006ء سے وادی میں تعینات ہے ،جب حکومت نے وہاں شائننگ پاتھ کے باقی بچ جانے والے باغیوں پرتوجہ مرکوزرکھی تھی ۔حکومت کاکہناہے کہ باغی منشیات سمگلروں کے ساتھ اپنی کارروائیوں کی فنڈنگ کیلئے کام کرتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :