بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام

افغانستان کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے

منگل جون 17:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) بھارتی فاسٹ باؤلرمحمدشامی بنگلورمیں فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعدافغانستان کے ڈیبیوٹیسٹ کیلئے ٹیم سے باہرہوگئے ہیں ،یہ بات ملک کے کرکٹ بورڈنے گزشتہ روزکہی۔نوجوانفاسٹ باؤلرنودیپ سائنی کوبنگلورکے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں جمعرات سے شروع ہونے والے واحدٹیسٹ میچ کیلئی15رکنی سکواڈمیں شامی کی جگہ شامل کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

27سالہ شامی جنہیں حال ہی میں لارڈزکے مقام پرآئی سی سی ورلڈالیون میں شامل کیاگیاتھا،لیکن میچ کیلئے نہیں جاسکے تھے ،وہ مسلسل انجریزکاشکارہیں اوراپنی علیحدہ ہونے والی اہلیہ کے ساتھ عدالتی جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں ۔انہوںنے حال ہی میں 16اپریل کوانڈین پریمیئرلیگ میں اپنی فرنچائزدہلی ڈئیرڈیولزکی طرف سے میچ کھیلاتھا،لیکن وہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے زیادہ ترمیچزمیں باہربیٹھے رہے ۔۔

متعلقہ عنوان :