ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنادیا

منگل 12 جون 2018 17:12

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ ..
استوار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت راجہ منہاج علی نے جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر بشارت حسین قتل مقدمے کے ملزمان ،شکور، مقبول اور تنویر حسین کو سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 15 جون 2016 کو ڈاکٹر بشارت حسین کے گھر پر حملہ کرکے ڈاکٹر بشارت حسین کو پتھر مار کر قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

مقتول کے بھائی نو شیروان کی درخواست پر تھانہ دنیور میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا اور تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کرادیا تھا۔عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کرکے دونوں فریقین کے وکلاء کے جرح میڈیکل رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم شکور، مقبول اور تنویر حسین کو سزاء موت دے دی۔ ایک اور شخص کو زخمی کرنے کے الزام ثابت ہونے پر ملزمان پر دس 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ مقتول کی جانب سے ایڈووکیٹ شہباز علی حراموشی اور ایڈووکیٹ منیر جبکہ ملزمان کی جانب سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسکوٹر نے عدالت میں دلائل دئیے