قومی اسمبلی میں تعینات سابق آفیسر فاروق عرف مخدوم زادہ عبد الکریم کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

منگل 12 جون 2018 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) قومی اسمبلی میں تعینات سابق آفیسر فاروق عرف مخدوم زادہ عبد الکریم کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق ملازم فاروق کیخلاف ایف آئی اے اینٹی کرائم سرکل نے شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی۔ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم فاروق عرف مخدوم زادہ عبد الکریم پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نوکری کیلئے لوگوں سے فراڈ کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ملزم فاروق خود کو قومی اسمبلی کا ایڈیشنل سیکرٹری ظاہر کرتا تھا، ایڈیشنل سیکرٹری کی جعلی حیثیت سے اس نے کئی لوگوں کو نوکری کے نام پر دھوکا دیا۔ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے 21 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے ،ْملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے دو ہفتے کا ریمانڈ لے لیا ہے۔واضح رہے کہ ملزم فاروق کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے ایف آئی اے کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ آفیسر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔