سلمان خان کی ریس 3 نے ریلیز سے پہلے ہی کمائی کا بڑا ریکارڈ بنالیا

ریس 3‘ نے ریلیز سے پہلے ہی کمائی میں بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’دنگل‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

منگل 12 جون 2018 17:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ریس 3 نے ریلیز سے پہلے ہی کمائی کا نیا ریکارڈ بنالیا اور فلم کے سیٹیلائٹ رائٹس کی مد میں 150 کروڑ بھارتی روپے کی ڈیل کرلی ہے۔سلمان خان کی فلم ریس 3 پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں عید الفطر پر 15 جون کو ریلیز ہوگی جس میں انیل کپور ،بوبی دیول سمیت کئی اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایکشن تھرل فلم اپنی ریلیز سے پہلے ہی سرخیوں میں ہے اور فلم نے نمائش سے پہلے ہی باکس آفس پر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔دبنگ خان کی فلم ریس 3 کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کیلئے ایروز انٹرنیشنل نے 190 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش کی تھی تاہم سلمان خان فلمز اور ٹپس فلمز نے ہی فلم کو ڈسٹری بیوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ریس 3‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس 150 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیے گئے ہیں ،ْ فلم کا بجٹ بھی 150 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔