افغان فوج نیٹو سے 50 ہیلی کاپ-ٹر حاصل کرے گی،افغان صدر

آئندہ 5 سالوں میں افغان ائیر فورس کی طاقت پانچ گنا ہو جائے گی،نیٹو

منگل 12 جون 2018 17:15

قندھار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان فوج مستقبل قریب میں نیٹو سے 50 ہیلی کاپ-ٹر حاصل کرے گی، افغان ایئر فورس کی مضبوطی افغان حکومت اوراس کے بین الاقوامی اتحادیوںکی کوششوں کی مرہون منت ہے،آئندہ 5 سالوں میں افغان ائیر فورس کی طاقت پانچ گنا ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے اٹل کور کے آفیسروں اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے افغان ائیر فورس کے عملے کی کوششوں کی تعریف کی ۔

صدر غنی نے 205 اٹل کور کی افغان فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے جائز طلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسامطالبے ذاتی نہیں ہوتے بلکہ ان کا مقصد مسلح افواج کی صلاحتیوں کو مضبوط کرنا ہے ۔ مسلح افواج اور خاص طور پر افغان ایئر فورس کی مضبوطی افغان حکومت اوراس کے بین الاقوامی اتحادیوںکی کوششوں کی مرہون منت ہے ۔ نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں افغان ائیر فورس کی طاقت پانچ گنا ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :