چوہدری نثار علی خان کا ایاز لطیف پلیجو کے والد رسول بخش پلیجو کی وفات پر اظہار افسوس

رسول بخش پلیجو پاکستان کی بڑی شخصیت تھے انہوں نے اصولوں اور عوام کے تحفظ کیلئے ساری عمر جدوجہد کی،سابق وزیر داخلہ

منگل 12 جون 2018 17:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایاز لطیف پلیجو کے والد رسول بخش پلیجو کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رسول بخش پلیجو سندھ کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کی بڑی شخصیت تھے انہوں نے اصولوں اور اپنے عوام کے مفاد کے تحفظ کیلئے ساری عمر جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

منگل کو سابق وزیرداخلہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایاز لطیف پلیجو سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کے والد رسول بخش پلیجو کی وفات پر اظہار افسوس کای اور دعائے مغفرت کی ۔

سابق وزیر داخلہکہا کہ رسول بخش پلیجو سندھ کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کی بڑی شخصیت تھے انہوں نے اصولوں اور اپنے عوام کے مفاد کے تحفظ کیلئے ساری عمر جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔