آصفہ بھٹو نے فی الحال سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، خورشید شاہ

جس طرح شریف خاندان اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں ایسا مناسب نہیں ہے،رہنما پیپلزپارٹی

منگل 12 جون 2018 17:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے فی الحال سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی میں الیکشن سے متعلق ٹکٹ پر کوئی اختلاف ہے تو میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایسا کچھ بھی ہماری جماعت میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف کو عدالتوں کا احترام کرنے کا مشورہ دوں گا جس طرح شریف خاندان اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں ایسا مناسب نہیں ہے۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں۔انہوں نے کہاکہ اقامہ کے پیچھے ایک مائنڈ سیٹ ہے جو متحرک ہے، اقامے کے پیچھے کوئی مافیا ہے ہمیں تو ویزہ بھی مشکل سے ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، پورے ملک سے الیکشن لڑیں گے جبکہ گھوٹکی کے مہر برادران پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔