Live Updates

این اے 243 سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج

ریٹرننگ آفیسرنے عمران خان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل19جون تک موخرکردیا

منگل 12 جون 2018 17:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) کراچی کے حلقے این اے 243 سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردئیے گئے ہیں، ان کیخلاف درخواست عبدالوہاب بلوچ نے دائر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف ریٹرننگ افسرکے پاس درخواست سیتاوائٹ سے متعلق دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان سیٹی وائٹ کو اپنی بیٹی کوتسلیم نہیں کرتے،لہذا ان پر الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

عبدالوہاب بلوچ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسا شخص جو اپنی بچی کو تسلیم نہ کریں اسے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔اس موقع پر عمران خان کے نمائندے عمران اسماعیل سے عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیس کی کاپی مل گئی ،اس پر وکلا عمران خان نے کہا کہ ہم نے کیس کی کاپی وصول کرلی ہے، جرح کیلئے وقت دیاجائے۔عدالت نے کہا کہ یہ جوڈیشل کیس نہیں،ہم الیکشن کمیشن کے رول فالوکررہے ہیں، اس درخواست کا فیصلہ بھی 19جون کو ہی کیاجائیگا،بعد ازاں ریٹرننگ آفیسرنے عمران خان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل19جون تک موخرکردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات