بلوچستان کی گیار ہ رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان نے وزراء سے حلف لیا

منگل 12 جون 2018 17:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) بلوچستان کی گیار ہ رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان نے وزراء سے حلف لیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گورنر ہائوس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر بروقار تقریب میں بلوچستان کی 11رکنی نگراں کا بینہ سے حلف لیا، تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علائوالدین مری سمیت سیاسی و قبائلی عمائدین اور سنیئر حکومتی افسران بھی موجود تھے، حلف لینے والی نگراں کابینہ کے وزراء میں آغا عمربنگلزئی ، میر نوید کلمتی ،حافظ خلیل احمد،عنایت اللہ کاسی ایڈوکیٹ، ملک خرم شہزاد ،فرازنہ بلوچ،عبدالسلام خان ،امام بخش بلوچ، منظور حسین کزلباش، نصراللہ خلجی ،فیض کاکڑ شامل ہیں، نو منتخب کابینہ میں بیشتر افراد کی تعداد نو جوان طبقے سے ہے جبکہ کابینہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اپنی فیلڈ میں مہارت او روسیع تجربہ رکھنے والے افراد شامل کئے گئے ، وزراء کے قلمدان کا اعلان بھی جلد متوقع ہے ۔