Live Updates

بلوچستان کے عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا مل چکا ہے ،حاجی سیف اللہ خان کاکڑ

اب 25جولائی کو عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیں گے،رہنماء پی ٹی آئی بلوچستان

منگل 12 جون 2018 17:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوار حاجی سیف اللہ خان کاکڑ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 25سے امیدوار ملک فیصل کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا مل چکا ہے اب 25جولائی کو عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیں گے اور عمران خان ملک کے وزیراعظم ہونگے۔

یہ بات انہوں نے منگل کو الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیتپورا ملک تحر یک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی انشاء اللہ 2018میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔انہوںنے کہاکہ 25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا قوم کرپٹ ، چور، لیٹرے اور جھوٹے سیاستدانون سے نجات کا تہیہ کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران قوم پرستوں نے عوام کی خدمت کی بجائے صرف اپنے بینک بیلنس اور جائیدادوں میں اضافہ کیابلوچستان کے عوام آج بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ایک مرتبہ پھر قوم پرست جماعتوں نے عوام میں نفرتیں پیدا کرکے ووٹ حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے لیکن عوام 25جولائی کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے ایسے عناصر کومسترد کرکے تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات