سندھ میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

منگل 12 جون 2018 17:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) صوبہ سندھ میں عید الفطرکی تعطیلات کے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں 15 جون سے 18 جون تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق 15 جون کو جمعہ سے 18 جون پیر تک تمام سرکاری اور نجی ادارے، بینکس اور تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :