جرائم کی روک تھام کے لیے کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کردیا گیا

منگل 12 جون 2018 17:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) جرائم کی روک تھام کے لیے کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کردیا گیا۔جس کے تحت ضلع وسطی کے 23تھانوں کی 200موبائلز اور90موٹرسائیکلزپرٹریکرلگا دیئے گئے ہیں۔ پولیس موبائلز کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان کے مطابق ملزمان کے ساتھ پولیس کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔جدید ٹیکنالوجی سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی آئے گی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت اسٹریٹ کرائم کے شکارشہریوں کو فون کرکے مقدمات درج کئے جائیں گے جبکہ ایف آئی آر ان کے گھروں پر پہنچائی جائے گی جبکہ تھانوں میں بھی کیمرے بھی لگائے جارہے ہیں۔