اوتھل ،دو موٹرسائیکلوںمیں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

منگل 12 جون 2018 17:07

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) اوتھل کے قریب دو موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اوتھل سے 5 کلومیٹر دور لاکھڑا روڈ پر جمالی ہوٹل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں عبدالکریم ولد محمد قوم زوڑ سکنہ ہاڑہ زوڑ لاکھڑا جاں بحق جبکہ عنایت الل? ولد عبدالغفور قوم گنگو سکنہ اوبہ نمبر1 لاکھڑا اور شبیر احمد ولد محمد عثمان گنگو سکنہ پیر گوٹھ لاکھڑا شدید زخمی ہوگئے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ جاں بحق ہونے والے کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :