الیکشن کمیشن کا چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم

منگل 12 جون 2018 17:06

الیکشن کمیشن کا چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی (آج) بدھ تک تقرری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس بھی ہونا تھا تاہم چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کے پیش نظر اجلاس اب 14 جون کو ہوگا اور اسی حوالے سے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کو پرسوں کے سکیورٹی اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ۔