دنیا کا خطرناک ترین راستہ پھر سیاحوں کیلئے کھل گیا

منگل 12 جون 2018 17:03

دنیا کا خطرناک ترین راستہ پھر سیاحوں کیلئے کھل گیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) چین کے پہاڑوں میں تعمیر کردہ دنیا کے سب سے خطرناک ترین راستے کو مرمت کے بعد پھر سے سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔چین میں بلند وبالا پہاڑوں پر تعمیر کیے جانے والے اس کئی سوسال پرانے فٹ پاتھ کو دنیا کا سب سے خطرناک ترین راستہ کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

چینی صوبے Shaanxi کے بلند و بالا پہاڑ Hua میں مقامی افراد اوردنیا بھر سے ایڈونچر کے شوقین افراد خصوصی طور پر ان بلند وبالا پہاڑوں کا رخ کرتے ہیں جہاں ہموار راستوں کے بجائے چٹانوں کے ساتھ ایک فٹ چوڑی لکڑی کی اس خطر ناک ترین فٹ پاتھ کو پار کر کے سفر مکمل کیا جاتاہے۔سیاح اورمہم جو اس فٹ پاتھ کو عبور کرنے کیلئے لوہے کی زنجیروں کا سہارا لیا اور خوب تصاویر بھی بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :