سرائے عالمگیرحلقہ این اے 71 سے پانچ بھائی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے آمنے سامنے آ گئے

تین بھائیوں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے جب کہ دو بھائیوں کا تعلق ق لیگ سے ہے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل جون 17:09

سرائے عالمگیرحلقہ  این اے 71 سے پانچ  بھائی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جون 2018ء) سرائے عالمگیرحلقہ این اے 71 سےپانچ بھائی آمنے سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے چوہدری عابد رضا کوٹلہ،چوہدری شبیر رضا کوٹلہ اور چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔جب کہ ق لیگ سے چوہدری نعیم رضا کوٹلہ اور چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔یہ بھائی ایک دوسرے کے مخلاف کھڑے ہو کر ایک دوسرے کے خلاف ہی الیکشن لڑیں گے۔

دونوں گروپ جیتنے کے لیے پر امید ہیں اور ایک دوسرے کو ہرانے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔۔سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر اپنا رد عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ہی حلقہ سے پانچ بھائی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔

اور عام انتخابات سے قبل سیاسی جو ڑ تو ڑ بھی جاری ہے۔بہت سارے سیاسی رہنما اب تک اپنا سیاسی مفاد دیکھتے ہوئے پارٹیاں بدل چکے ہیں۔ اور اب الیکشن کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے، دو سے چھ جون تک کاغذات نامزدگی جمع، 14 جون تک سکروٹنی اور 29 جون کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بیلٹ پیپرز کیلئے برطانیہ اور فرانس سے سیکیورٹی پیپر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں ہو گی۔ عام انتخابات کیلئے 21 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔کچھ سیاسی مبصرین کے مطابق الیکشن چند ہفتے تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔کیونکہ انتخابی حلقوں میں بھی چند تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ انتخابی امیدواروں کے لیےبھی کچھ شرائط رکھی گئی ہیں اس لیے ممکن ہے کہ عام انتخابات تاخیر کا شکار ہوں۔