Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ تصاویر وائرل

عمران خان کو مدینہ کی سرزمین پر ننگے پاؤں دیکھ کر ان کے لیے عزت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 جون 2018 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گذشتہ روز سعودی عرب روانہ ہوئے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ازراہ عقیدت مدینہ منورہ کی سر زمین پر جوتوں کے بغیر قدم رکھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے تبصرے کرنا شروع کر دیے۔



پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی ان تصاویر اور ویڈیوز پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ عمران خان مدینہ منورہ میں جہاز سے اُترے تو سرزمین پاک پر جوتے نہیں رکھے بلکہ جوتوں کے بنا اُترے… ہاں یقیناً یہ دین نہیں مگر ہاں ہاں یہ ادب ہے ہاں ہاں یہ عشق ہے…
عمران خان کی ان تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ یہ دیکھ کر عمران خان کے لیے ہمارے دلوں میں عزت اور محبت مزید بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے لکھا کہ میں نے پہلے کبھی کسی کو ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
یہی نہیں سوشل میڈیا پر عمران خان کی مسجد نبوی ﷺ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ
عبادت اور مسجد نبویﷺ میں ان کی نماز ادائیگی کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔
عمران خان نے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں عبادت کرتے گزاری۔ جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات