نگران وزیراعلیٰ پنجا ب نے مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے 8کروڑ ر وپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دیدی

اس فنڈز سے کینسر،جگروگردے کی پیوندکاری اوردیگر مہلک امراض میں مبتلا مستحق مریضوں کامفت علاج ہوگا

منگل 12 جون 2018 17:24

نگران وزیراعلیٰ پنجا ب نے مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے 8کروڑ ر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب ڈاکٹر حسن عسکری نے مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے 8کروڑ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی۔اس فنڈز سے کینسر،جگروگردے کی پیوندکاری اوردیگر مہلک امراض میں مبتلا مستحق مریضوں کامفت علاج ہوگا۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ایک عبادت ہے ۔جہاں تک ممکن ہوامستحق مریضوں کے علاج کیلئے تعاون کریں گے۔انہوںنے کہا کہجب تک اللہ تعالیٰ نے یہ منصب دیا ہے میں چاہتاہوں کہ دکھی انسانیت کے دکھ بانٹوںاورآئندہ بھی ایسے کام کریںگے جس سے دکھی انسانیت کا بھلا ہو۔