حیدرآباد کے اے این پی کے رہنما اول خان نے ساتھیوں سے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

منگل جون 17:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچے، جہاں پر کارکنوں نے بڑی تعداد میں والہانہ استقبال کیا اور وفد کی صورت میں عوامی ہائوس پہنچے جہاں پر سندھ کے قومپرست رہنما رسول بخش پلیجو کے انتقال کر ان کے بیٹے ایاز لطیف پلیجو سے تعزیت کی جس کے بعد محمود گارڈن پہنچے جہاں پر عوام نیشنل پارٹی کے رہنما اول خان کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، اول خان حیدرآباد کے ااے این پی کے سرگرم رہنما تھے جہنوں نے اپنے ساتھیوں سے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

شمولیتی پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک اںصاف سندھ کی ترقی کی ضامن جماعت بن چکی ہے، عمران خان کا منشور کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے ہر کسی کو اپنا فرض سرانجام دینا ہوگا، کارکن اپنے جھگڑوں سے بالاتر ہوکر عمران خان کے منشور کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد کریں انہوں نے کہا پی ٹی آئی گزشتہ کئی سالوں سے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے عوام کو ہمارا بھرپور طریقے سے ساتھ دینا پڑے گا ، اگر عوام چاہتی ہے کہ ملک ترقی کے ، ہر کسی کو انصاف ملے ، صحت، تعلیم بہتر ہو ملک کا نظام تبدیل ہو تو اس کا ایک ہی حل وہ ہے پاکستان تحریک انصاف،، انہوں نے مزید کہا کارکنوں کو آپس میں الجھنے کے بجائے تحریک کا کام بڑھائیں، انہوں نے کہا اول خان اور اس کی برادری کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چیئرمین عمران خان کے منشور کو آگے بڑھائیں گے، س موقعہ پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما سیف الرحمان ، امان اللہ خان موسیٰ خیل ، عمران قریشی، علی ہنگورو سمیت دیگر رہنما و کارکنان بھی موجود تھے۔