پنجاب اوپن انٹرڈویژن باکسنگ چمپئن شپ کے کامیاب باکسرز کو عید ملن پارٹی دیں گے‘محمدحفیظ بھٹی

باکسرز کو 25لاکھ62ہزار روپے دیئے جائینگے، گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کو 50ہزار، سلور کو 25ہزار اور برانز میڈل لینے والے کو 12ہزارروپے ملیں گے‘ ڈائریکٹر سپورٹس

منگل جون 17:32

پنجاب اوپن انٹرڈویژن باکسنگ چمپئن شپ کے کامیاب باکسرز کو عید ملن پارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب،، پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چمپئن میںمیڈلز حاصل کرنے والے باکسر کو عید ملن پارٹی دے گاجس میں باکسرز کونقد انعامات دیئے جائیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے مزید کہا کہ پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے نوجوان باکسرز کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، پنجاب بھر سے باکسرز نے جوش و خروش سے چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور مقابلے جیتے، عالمی باکسر عامر خان تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر برطانیہ سے تشریف لائے تھے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کامیاب باکسرز کے اعزاز میں عیدالفطر کے بعد عید ملن پارٹی دے گاجس میں کامیاب باکسرز کو نقد انعامات دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 25 لاکھ 62 ہزارروپے میڈلز حاصل کرنے والے باکسرز میں تقسیم کئے جائیں گے۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور باکسرز میں نقد انعامات تقسیم کریں گے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے باکسرز کو 50ہزار، سلور میڈل لینے والے کو 25اور برانز میڈل جیتنے والے کو 12ہزار روپے کے کیش انعامات دیئے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :