Live Updates

الیکشن ہار نیوالے پاکستانی نواب امبر شہزادہ کا مر یم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑ نے کا اعلان

منگل 12 جون 2018 17:32

الیکشن ہار نیوالے پاکستانی نواب امبر شہزادہ کا مر یم نواز کے مقابلے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) 42 الیکشن ہار نیوالے پاکستانی سیاست کے انوکھے کردار نواب امبر شہزادہ نے مر یم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑ نے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے نواب امبر شہزادہ سیاست کے ایک مزاحیہ کردار ہیں جو غیر سنجیدہ سیاست سنجیدگی سے کرنے کا دعوی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سیاستدان کو شوق کے تحت نہیں بلکہ ضرورت کے تحت کرپٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے این اے 125 لاہور (حلقہ بندیوں سے پہلے این ای) 120)سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، وہ اس حلقے سے چھٹی بار الیکشن لڑ رہے ہیں ، گزشتہ ضمنی الیکشن میں انہوں نے بیگم کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں صرف 7 ووٹ حاصل کیے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات