بھارت سے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد آمد ،مذہبی رسومات ادا کیں

سکھ یاتری آج سپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور آئیں گے ،گورودارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے

منگل جون 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کا سپیشل بسوں کے ذریعے سخت سکیورٹی میں گورو دورہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد آمد ،مذہبی رسومات ادا کیں ،آج سپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور آئیں گے اور گورودارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ میں سکھ یاتریوں کو حکومت پاکستان کے پروٹوکول کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ مہمان نوازی کے لیے تما م تر سہولیات مہیا کر رہا ہے ۔

پی آر او عامر حسین ہاشمی ،انچارج سیکورٹی فضل ربی و دیگر افسران یاتریوں کے ہمراہ ہیں۔انہوںنے بتایا کہ سیکرٹری بورڈ کے ہدایت پر سکھ یاتریوں کے سیکورٹی ،رہائش ،ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے اور اشیاء ضروریہ مہیا کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بذریعہ بس سفر کرنے کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ کی سیکورٹی سمیت ضلعی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سپیشل سکواڈ ہمراہ ہے ۔

گرمی کے موسم کے پیش نظر میڈیکل ٹیم ڈاکٹر تنویر مشتاق کی نگرانی میں تمام ضروری ادویات کے ہمراہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے ۔سکھ رہنمائوںنے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات پار اظہار اطمنان کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور بورڈ افسران کا خصوصی شکریہ اداکیا۔سکھ یاتری گورو دوارہ سچا سودا میں عبادات کے بعد واپس گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچنے کے بعد آج سپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچیں گے ۔گور وارجن دیو سکھ مذہب کے پانچویں گورو اور گورو رام داس کے بیٹے تھے۔ انکے انتقال کے بعد قلعہ لاہور اور بادشاہی مسجد کے قریب واقع گورودوارہ ڈیرہ صاحب گورو ارجن دیو کی یاد میں تعمیر کیاگیاہے ۔گرنتھ کو اکٹھا کرنا ان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے ۔