Live Updates

آر آئی یو جے کا آزادی رائے کو درپیش خطرات اورانتخابات پر ملک بھر میں سیمینار اورآگاہی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان سیمینار اورآگاہی پروگرام کا مقصد صحافیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرنا ہوگا،ِ

پہلے مرحلے میں ملک کے تمام صوبوں کے دارالخلافوں میں سیمینار منعقد کرائے جائیںگے

منگل 12 جون 2018 17:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) آر آئی یو جے نے آزادی رائے کو درپیش خطرات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں سیمینار اورآگاہی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کر دیا، سیمینار اورآگاہی پروگرام کا مقصد صحافیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرنا ہوگا،ِپہلے مرحلے میں ملک کے تمام صوبوں کے دارالخلافوں میں سیمینار منعقد کرائے جائیںگے جس کا آغاز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار سے کر دیا گیا ہے۔

منگل کو آر آئی یو جے کے زیر اہتمام آزادی رائے کو درپیش خطرات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں پاکستام مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر پرویز رشید، پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر شبلی فراز، جمیعت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الراحمان، اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فرحت اللہ بابر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکا نے موجودہ حالات اور آئندہ انتخابات کے تناظر میں صحافیوںکو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پرآ رآئی یو جے کے صدر افضل بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے آزادی رائے کو درپیش خطرات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں سیمینار اور پروگرام کرانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے پر ملک کے تمام صوبوں کے دارالخلافوں میں سیمینار منعقد کرائے جائیںگے جس کا آغاز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار سے کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد تمام ضلعوں کی سطح پر آگاہی پروگرامزکرائے جائیں گے جن کا مقصد صحافیوں کو درپیش مشکلات کو آگاہ کرنا ہوگا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات