پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے پی ایس 90 کے اُمیدوار عبدالناصر تنولی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

منگل جون 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 90 کیٹل کالونی کے اُمیدوار عبدالناصر تنولی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبدالناصر تنولی نے اپنے بیان میں کہا کہ مصطفی کمال بھائی کی قیادت میں کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے اور انشاء اللہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں پاک سرزمین پارٹی اپنابھرپور کردارادا کرے گی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ انیس قائمخانی بھائی اور مصطفی کمال بھائی کا فکروفلسفہ کراچی کے عوام میں مقبولیت حاصل کررہا ہے انشاء اللہ پاک سرزمین پارٹی کراچی کے لیے ہی نہ بلکہ پورے پاکستان کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی ۔