پی ٹی سی ایل کا ملک بھر میں مستحق افراد کے لیے افطار کااہتمام

منگل 12 جون 2018 17:36

پی ٹی سی ایل کا ملک بھر میں مستحق افراد کے لیے افطار کااہتمام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پی ٹی سی ایل رضا کار کی جانب سے رمضان کے مبا رک مہینے کے دوران ملک بھر میں افطار کا انعقاد مساجد، ہسپتالوں اور اولڈایج ھومز میںکرایا گیا۔ کمپنی نے پورے ملک میں تقریباًً 13000 ، افرادکو افطارکروا کر اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔ پی ٹی سی ایل نے ان افطار کا اہتمام دور دراز علاقوںمیںکیا جن میں بلوچستان میں ُسرینج، پنجاب میں غلّہ منڈی، سندھ میں تھرپارکر اور خیبر پختونخواہ میں ڈی آئی خان کے ساتھ ساتھ مسافروں اور مستحق افراد کو شہروں کے اہم مقامات جیسے فیصل آباد کے گھنٹا گھراور سول ہسپتال لاڑکانہ بھی شامل تھے۔

پی ٹی سی ایل رضا کار پشاورکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال، ڈی ایچ کیو اینڈ لیڈی ہسپتال ڈی آئی خان ، سول ہسپتال گوجرانوالہ، ڈی ایچ کیوخانیوال، نشترہسپتال ملتان اور سول ہسپتال لاڑکانہ میں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیلانے کا ذریعہ بنے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اور اسلام آباد کے کمیونٹی ارکان کوکھانے کی فراہمی پی ٹی سی ایل موبائل وینوں کے ذریعے کی گئی۔

رضاکاروںنے ماہ صیام کے حقیقی جذ بے کے تحت رمضان مہمان مہم کے سلسلے میں مستحق افراد تک ذاتی طور پر پہنچنے کی کوشش کی ۔ فیصل مسجد،اسلام آباد میں سب سے بڑا افطار کا اہتمام کیا گیا، جہاں 1000 سے زائدافراد نے شرکت کی اور انتظامات میں کمپنی کے رضاکارنے حصہ لیا۔افطار کا اہتمام جامعہ مسجد لاڑکانہ، گجرات اور ایبٹ آباد میں بھی کیا گیا۔

یہ پی ٹی سی ایل رضا کار پروگرام کا دوسرا سال ہے ۔ تقریباًً600رضاکار باقاعدہ طور پرہر سہ ماہی میںکمیونٹی سروسز اقدامات میں حصہ لیتے ہیں۔ ڈاکٹر ڈینیئل رٹز،پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل، نے پی ٹی سی ایل رضا کار کی کوششوں کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں مستحق لوگوں تک پہنچنا ایک قابل قدر اقدام ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل کے لیے یہ امر باعثِ مسرت ہے کہ اس نے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کی اور مستقبل میں بھی اس مقصد کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رضاکار پروگرام کمپنی کے سی ایس آر اقدامات میں کلیدی حیثیت رکھتاہے۔جس کے تحت کمپنی تعلیم، صحت، نوجوانوں کی ترقی ، شمولیت، ماحولیات اور قدرتی آفات آنے پر امداد دینے کے شعبوں میں حصہ لینے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔پی ٹی سی ایل سماجی طور پر ایک ذمہ دار ادارہ ہے جو سماجی ترقی کو فروغ دیتا ہے، جس کی روح اور اس کی جڑیں معاشرے میں ادارے کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی عکاس ہیں۔پی ٹی سی ایل اپنے آغاز سے ہی ملک کی خدمت کر رہا ہے اور خدمت کے اس سفر میں سماجی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں اپناکردار ادا کر رہا ہے۔